عمرہ ویزا کے اجرا سے قبل رہائش کی بکنگ لازمی قرار

جدہ(آئی این پی )سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے عمرہ سیزن سے بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزا صرف اس وقت جاری کیا جائے گا ۔۔۔
جب انکی رہائش کی بکنگ ’’نسک مسار‘‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درج ہو گی۔یہ فیصلہ 10 جون 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے ۔ اسکے تحت تمام عمرہ سروس فراہم کنندگان، کمپنیز اور بین الاقوامی ایجنٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زائرین کیلئے صرف وزارت سیاحت سے لائسنس یافتہ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کریں اور مکمل تفصیلات نسک مسار پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کریں۔وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ جو ادارے اس فیصلے پر عمل نہیں کرینگے ، انہیں ویزاتاخیر یا ریگولیٹری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔