لیبیاـ:2کشتیاں سمندر میں ڈوب گئیں،پاکستانیوں سمیت60جاں بحق

لیبیاـ:2کشتیاں سمندر میں ڈوب گئیں،پاکستانیوں سمیت60جاں بحق

تریپولی (اے ایف پی)لیبیا کے سمندر میں تارکین وطن کی 2کشتیاں ڈوب گئیں ، جس سے کئی پاکستانیوں سمیت 60افرادہلا ک ہوگئے ہیں ۔۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق چندروزقبل طرابلس میں لیبیا کی ایک بندرگاہ کے قریب ایک کشتی ڈوب گئی تھی ،جس میں خواتین اور بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق ہوئے اور صرف پانچ افراد زندہ بچ سکے تھے ،کئی لاشوں کی تلاش تاحال جاری ہے ، مرنے والوں میں پاکستانی، مصری ، اریٹیرین اور سوڈانی شہری شامل تھے ۔ ایک روز قبل بروک کے بندرگاہی شہر سے تقریباً 35 کلومیٹر (20 میل) دور کشتی ڈوب گئی ، جس میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص نے 39 افراد کے سمندر میں ڈوب جانے کی اطلاع دی ،وہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں