امریکی شہریوں کی اکثریت ایران کیخلاف جنگ میں مداخلت کی مخالف، سروے

امریکی شہریوں کی اکثریت  ایران کیخلاف جنگ میں  مداخلت کی مخالف، سروے

یروشلم (آئی این پی)امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ زدہ ملکوں کو ہینڈل کرنے کی پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کی اس جنگ میں شمولیت کی مخالفت کی ہے۔۔

 ، صرف 16 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ امریکا کو عسکری مداخلت کرنی چاہیے ، جب کہ ایک مضبوط اکثریت 60 فیصد اس کی مخالفت کرتی ہے ۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق 13 سے 16 جون کے درمیان ہونے والے اکانومسٹ /یوگورنمنٹ کے سروے کے مطابق جب امریکی شہریوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ٹرمپ کے ایران اور اسرائیل سے متعلق رویے کی تائید کرتے ہیں یا مخالفت؟اس سوال پر 37 فیصد امریکیوں نے دونوں معاملات میں ٹرمپ کی تائید کی، جب کہ 44 فیصد نے اسرائیل سے متعلق ان کے طرز عمل کی مخالفت کی اور 41 فیصد نے ایران سے متعلق ان کے طرز عمل کی مخالفت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں