ایران میں اسرائیل کومعلومات دینے پر 72بھارتی جاسوسوں سے تفتیش

نئی دہلی(اے پی پی) ایران نے 72بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے جن سے اسرائیل کو حساس معلومات فراہم کرنے۔۔
کے شبہ میں تفتیش کی جارہی ہے ۔ایرانی سکیورٹی اداروں نے بھارت کی جاسوسی سرگرمیوں کو اسرائیلی اہداف کے تعین سے منسلک کیا ہے ۔ ایران کو غیر مستحکم کرنے میں بھارت کے خفیہ کردارسے ظاہر ہوتا ہے کہ اسکی خارجہ پالیسی اصولوں پر نہیں بلکہ مفادات پر مبنی ہے ۔ایران اسرائیل جنگ پرجی 7اجلاس میں بھارت کی مکمل خاموشی اسکی عالمی سطح پر غیر متعلق حیثیت کو ظاہر کرتی ہے ۔