غزہ:اسرائیلی حملے ، امداد کے منتظر21افراد سمیت84شہید

غزہ:اسرائیلی حملے ، امداد کے منتظر21افراد سمیت84شہید

غزہ (اے ایف پی)غزہ کے شہری دفاع کی ایجنسی نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو کم از کم 84 افراد کو شہید کر دیا۔۔

جن میں سے امداد کے منتظر21 افراد بھی شہید ہو ئے ۔حملوں میں سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوئے ۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے کہا قحط کے باعث امداد کی تقسیم کے مقامات کے قریب ہزاروں لوگ جمع ہوئے تھے ۔ 6 افراد جنوبی غزہ کی پٹی اور 15 دیگر وسطی علاقے میں شہید ہو گئے ۔اسرائیلی فوج نے کہا نیٹزارم کوریڈور میں فوجیوں نے مشتبہ افراد پر انتباہی گولیاں فائر کیں جو ان کے قریب آ رہے تھے ، فوج نے شہادتوں کے واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ عینی شاہد بسام ابو شار نے کہا فائرنگ ، ٹینکوں کی گولہ باری اور ڈرون کے ذریعے بمباری کا نشانہ بنایا گیا ۔ ہجوم کے باعث فرار ہونا ناممکن تھا۔دیگر نو مختلف مقامات پر اسرائیلی حملوں میں مزید 63 افراد شہید ہوئے ۔ غزہ کی وزارت صحت نے کہا حالیہ ہفتوں میں اب تک کم از کم 300 فلسطینی امداد کی تقسیم کے مقامات پر حملوں میں شہید ہوئے ،بیان میں کہا غزہ قحط جیسی صورتحال سے دوچار ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں