عراق میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی زائرین وطن واپسی کے منتظر

عراق میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی زائرین وطن واپسی کے منتظر

بغداد(دنیا مانیٹرنگ )ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے فضائی حدود کی بندش سے پیدا ہونے والی۔۔

 غیریقینی کی صورتحال کے باعث سینکڑوں پاکستانی  زائرین عراق میں پھنس گئے ۔ کراچی کی عاطفہ بتول نے بتایا کہ زائرین کو مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے کیونکہ زیادہ تر افراد محدود نقدی کے ساتھ عراق آئے تھے ، اب ان کے پاس پیسے ختم ہو چکے ۔ زائرین نے خصوصی پروازوں کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب عراق میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ عراقی ایئرویز کے تعاون سے اب تک 415 پاکستانی زائرین کی وطن واپسی ممکن بنائی گئی ہے ۔ نجف میں 250 زائرین کے لیے عارضی قیام کا بندوبست کیا گیا ہے ، جہاں تین وقت کا کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں