نائیجیریا :خودکش دھماکا،بوکو حرام کے مخالف 20 جنگجو ہلاک

کانو(اے ایف پی)نائیجیریا کی ریاست بورنو میں ایک خودکش دھماکے میں جہادی گروپ بوکو حرام کے مخالف کم ازکم 20 جنگجو مارے گئے ۔
کونڈوگا ضلع میں اینٹی جہادی ملیشیا کے سربراہ تیجانی احمد نے کہا ہم نے ایک مچھلی بازار کے قریب خودکش حملے میں 20 افراد کو کھو دیا ۔کئی افراد حملے میں زخمی ہوئے ہیں ،ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔