جرمنی نے اپنے سفارتی عملے کو عارضی طور پر ایران سے باہر منتقل کر دیا

جرمنی نے اپنے سفارتی عملے کو عارضی  طور پر ایران سے باہر منتقل کر دیا

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں تہران میں تعینات اپنےسفارتی عملے کو عارضی طور پر ایران سے باہر منتقل کر دیا ہے ۔

جرمن وزارتِ خارجہ کے اہلکار کے مطابق جرمن سفارت خانہ اب بھی فعال ہے اور ایران میں موجود جرمن شہریوں کو فون کے ذریعے دستیاب ہے ۔ سفارت خانہ ان افراد کو زمینی راستے سے ایران چھوڑنے کے ممکنہ آپشنز پر مشورہ دینا جاری رکھے گا۔یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب ایران میں سکیورٹی کی صورتِ حال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور غیر ملکی شہریوں کے لیے خطرات بڑھ چکے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں