نیتن یاہو کی دیوار گریہ پر ٹرمپ کیلئے دعا
مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایرانی جوہر ی تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اتوار کے روز یروشلم کی دیوارِ گریہ (ویسٹرن وال) پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دعا کی۔
جس کے بعد، اسرائیلی وزیر اعظم نے دیوار کے پتھروں کے درمیان ایک پرچی رکھی ۔ جو کہ اس مقام کی صدیوں پرانی روایت ہے ۔ جس پر لکھا تھا: "قومِ اسرائیل بیدار ہو چکی ہے ۔ !"