ازبک صدر نے اپنی بیٹی کو صدارتی انتظامیہ کی سربراہ نامزد کر دیا

ازبک صدر نے اپنی بیٹی کو صدارتی  انتظامیہ کی سربراہ نامزد کر دیا

تاشقند(اے ایف پی)ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف نے اپنی بیٹی سیدہ مرزیوئیفا کو نئی تشکیل شدہ صدارتی انتظامیہ کی سربراہ کے طور پر نامزد کیا۔۔۔

 صدارتی ترجمان نے بتایا 40 سالہ مرزیوئیفا اس سے قبل پہلی صدارتی معاون تھیں۔واضح رہے 1991میں سوویت یونین سے آزادی حاصل کرنے کے بعد ازبکستان کے صرف دو صدر رہ چکے ۔ پہلے صدر اسلام کریموف کی موت کے بعد 2016 میں مرزیوئیف نے اقتدار سنبھالا، کریموف نے بھی اپنی بیٹی گلنارا کریموف کو بااثر سرکاری عہدوں پر تعینات کیا تھا ۔ 2023 میں نافذ آئینی اصلاحات کی وجہ سے شوکت مرزیوئیف 2037 تک اپنے عہدے پر رہ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں