امریکی امداد میں کٹوتی، 1کروڑ 40لاکھ افرادہلاک ہونے کا خدشہ

امریکی امداد میں کٹوتی، 1کروڑ  40لاکھ افرادہلاک ہونے کا خدشہ

میڈرڈ (دنیا مانیٹرنگ)امریکاکی جانب سے غیر ملکی امداد کے خاتمے سے دنیا کے سب سے کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد جان سے جا سکتے ہیں۔ ان میں ایک تہائی تعداد چھوٹے بچوں کی ہے ۔

طبی جریدے دی لینسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق مالی کٹوتی سے کم اور درمیانی آمدنی والے کئی ممالک کے لیے یہ جھٹکا کسی عالمی وبا یا بڑے مسلح تصادم کے برابر ہو گا۔ہر سال تقریباً 7لاکھ بچوں کی اموات ہو سکتی ہیں ،محققین کی ٹیم نے 137 ممالک کے اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہوئے اندازہ لگایا کہ یو ایس ایڈ کی فنڈنگ نے 2001 اور 2021 کے درمیان ترقی پذیر ممالک میں 9کروڑ 10لاکھ اموات کو روکا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں