شام میں جھڑپیں جاری ہلاکتیں 203 تک پہنچ گئیں
دمشق (اے ایف پی)شام کے جنوبی صوبے سویدا میں دروز اقلیت اور بدو قبائل میں تین روز سے جاری جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 203 ہو گئی ۔
سیریئن آبزرویٹری کے مطابق مرنے والوں میں 92 افراد کا تعلق دروز اقلیت سے ہے ، جن میں سے 21 شہریوں کو سرکاری فورسز نے موقع پر ہی قتل کیا۔ 93 سکیورٹی اہلکار اور 18 بدو قبائل جنگجو بھی جھڑپوں میں مارے گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سویدا شہر میں حکومتی افواج کی آمد کے بعد حالات مزید خراب ہو گئے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز اور ان کے اتحادیوں نے ڈروز اکثریتی علاقوں میں گھروں اور دکانوں پر حملے کیے ، شہریوں کو قتل کیا، لوٹ مار کی اور املاک کو آگ لگا دی۔