ایف35 طیاروں کی خریداری:سوئٹزرلینڈ کا امریکا سے معاہدہ برقراررکھنے کا فیصلہ
جنیوا (اے ایف پی)سوئٹزرلینڈ نے مہنگائی کے باوجود امریکا سے جدید ایف35 اے لڑاکا طیارے خریدنے کے۔۔
معاہدے کو برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اضافی اخراجات کا مطالبہ کر رہا ہے ، لیکن سوئس حکومت نے فکس قیمت پر اصرار کیا ہے ۔ فیڈرل کونسل کے مطابق ایف35 تکنیکی اعتبار سے دیگر متبادل طیاروں سے بہتر ہیں، نومبر تک مزید آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔ طیاروں کی پہلی کھیپ کی فراہمی 2027 میں متوقع ہے ۔