سویڈن:وزیر صحت پہلی پریس کانفرنس میں ہی گر کر بے ہوش
سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک)سویڈن کی نئی تعینات ہونے والی وزیر ِ صحت ایلیزابیت لان سٹاک ہوم میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران اچانک بے ہوش ہو گئیں۔ پریس کانفرنس میں سویڈن کے ۔۔۔
وزیراعظم اُولف کرسٹرشَن اور توانائی و صنعت کی وزیر ایبا بُش بھی موجود تھیں۔اس واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایلیزابیت لان کے گرنے کے بعد ایبا بُش نے فوری طور پر ان کی مدد کی۔وزیر صحت کا کہناتھا کہ ایسا ہی ہوتا ہی اگرآپ کا شوگرلیول کم ہوجائے ۔