قازقستان کا ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا اعلان
واشنگٹن(اے ایف پی)قازقستان نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ یہ اقدام علامتی نوعیت کا ہے کیونکہ وسطی ایشیائی ملک کے پہلے ہی اسرائیل سے سفارتی تعلقات موجود ہیں۔۔۔
واضح رہے ابراہیمی معاہدے کے تحت چار عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات معمول پر لائے تھے ۔ قازقستان کے صدر آج وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کر یں گے ۔