نینسی پلوسی سیاست سے ریٹائر

نینسی پلوسی سیاست سے ریٹائر

واشنگٹن(اے ایف پی) امریکا کی تاریخ کی پہلی خاتون سپیکر نینسی پلوسی نے سیاست سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔۔۔

 ،انہوں نے کہا وہ اگلے انتخابات میں دوبارہ کانگریس کیلئے امیدوار نہیں بنیں گی۔ 85 سالہ پلوسی نے 38 سال تک سان فرانسسکو کے ضلع کی نمائندگی کی ۔ ٹرمپ کے خلاف دو مرتبہ مواخذے کی قیادت کی۔ ٹرمپ نے کانگریس کی سینئر ڈیموکریٹ رکن نینسی پلوسی کو شیطان عورت قرار دے دیا۔اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا وہ ملک کیلئے بہت نقصان دہ تھیں ، ان کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ملک کیلئے فائدہ مند ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں