کیمرون: 92سالہ صدر پول بیا نے 8ویں بار حلف اٹھا لیا
یاؤنڈے (اے ایف پی)کیمرون کے 92 سالہ صدر پول بیا نے جمعرات کو 8ویں مدت صدارت کیلئے حلف اٹھا لیا۔ وہ دنیا کے معمر ترین سربراہِ مملکت ہیں۔ حلف برداری کی تقریب قومی پارلیمان میں منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں مقامی سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ کوئی غیر ملکی رہنما موجود نہیں تھا۔ تقریب سے خطاب میں پول بیا نے کہا وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے ۔واضح رہے پول بیا 1982 سے کیمرون کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔