بھارت:ممبئی بم دھماکے ، 65 سالہ کفیل احمد 14برس بعد ضمانت پر رہا
ممبئی (اے پی پی)ممبئی ہائیکورٹ نے 2011 کے بم دھماکے کیس میں 65 سالہ کفیل احمد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔
ہائیکورٹ نے کہا کسی بھی ملزم کو مقدمہ چلائے بغیر طویل مدت تک قید میں رکھنا غیر آئینی ہے ، آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے ۔ کفیل احمد کو فروری 2011 میں گرفتار کیا گیا تھا اور 14 برس تک حراست میں رکھا گیا۔یاد رہے 13جولائی 2011کو بھارتی شہر ممبئی کے زاویری بازار، اوپیرا ہاس اور دادر کبوتر خانہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں 21افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔