غزہ میں نسل کشی کاالزام ،ترکیہ میں نیتن یاہوسمیت 37اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری

 غزہ میں نسل کشی کاالزام ،ترکیہ  میں نیتن یاہوسمیت 37اسرائیلی  حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ نے غزہ میں نسل کشی کے الزامات پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ،اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز، بارڈر سکیورٹی کی وزیر تمارا بین گویر۔۔۔

 چیف آف جنرل سٹاف ایال ضمیر اور نیول فورسز کے کمانڈر ڈیوڈ سار سلامہ سمیت مجموعی طور پر 37 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔ترکی کی جانب سے اس اقدام پر اسرائیل کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔اسرائیلی وزیرِ خارجہ گیڈون سار نے کہا کہ یہ ترک صدر کا بطور ڈکٹیٹر ایک نیا پبلسٹی سٹنٹ ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عالمی فوجداری عدالت نے بھی اسرائیلی وزیرِ اعظم اور دیگر حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں