برطانیہ نے شہریوں کو پاکستان ، بھارت کے سرحدی علاقوں کے سفر سے روک دیا
لندن(آئی این پی )برطانیہ نے پاکستان اور بھارت میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ برطانوی حکومت نے شہریوں کو پاک بھارت سرحدی علاقے کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ۔۔۔
ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ شہری مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے اطراف سفر سے گریز کریں۔برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزر ی میں بطور احتیاط ہائی کمیشن کے عملے کو اسلام آباد میں نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔