افغان طالبان کا خواتین مریضوں کو ہسپتال جانے کیلئے برقع پہننے کا حکم
کابل(دنیا مانیٹرنگ)طبی خیراتی ادارے میڈیسنز سان فرنٹیئرز نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان حکام نے افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں خواتین مریضوں۔۔۔
ان کی تیمارداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں میں آتے ہوئے برقع پہن کر آئیں۔ایم ایس ایف کا کہنا ہے کہ یہ احکامات 5 نومبر سے نافذ العمل ہیں۔افغانستان میں ایم ایس ایف کی پروگرام مینیجر سارہ چیٹو نے میڈیا کو بتایا کہ ان پابندیوں سے خواتین کی زندگیاں مزید متاثر ہو رہی ہیں اور صحت کی دیکھ بھال تک خواتین کی رسائی محدود ہو رہی ہے ۔