کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر دوبارہ جھڑپیں، ایک ہلاک

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر دوبارہ جھڑپیں، ایک ہلاک

دو نوں ملکوں کا ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

فنوم پین (اے ایف پی) کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحدی جھڑپیں دوبارہ شروع ہوگئیں، جن میں ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔دو نوں ملکوں نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے ۔ کمبوڈیائی حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھائی لینڈ کے سا کیو اور کمبوڈیا کے بانتیے مینچی صوبوں کی سرحد پر پیش آیا۔ کمبوڈیا نے الزام عائد کیا کہ تھائی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی، جب کہ تھائی فوج کا کہنا ہے کہ کمبوڈیائی اہلکاروں نے پہلے گولیاں چلائیں ۔ یا درہے دونوں ممالک کے درمیان رواں سال جھڑپوں میں اب تک 43 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں