اقوام متحدہ تمام جوہری تنصیبات کی نگرانی کررہا : ایران

 اقوام متحدہ تمام جوہری تنصیبات کی نگرانی کررہا : ایران

اسرائیل سے جنگ میں سائٹس کو نقصان پہنچا ،اب کوئی افزودگی نہیں ہورہی ایران کے پاس یورینیم کی افزودگی کی کوئی غیر اعلانیہ جگہ نہیں :عباس عراقچی

تہران (اے ایف پی)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ ایران کے پاس یورینیم کی افزودگی کی کوئی غیر اعلانیہ جگہ نہیں ہے اور اس کی تمام جوہری تنصیبات کی نگرانی اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کرتے ہیں۔ یہ دعویٰ واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز سمیت امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے اپنی نتنز تنصیب کے قریب پکیکس ماؤنٹین یا کوہ کولنگ نامی خفیہ زیر زمین جوہری سائٹ پر تعمیرات تیز کر دی ہیں۔عباس عراقچی نے تہران میں ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران میں جوہری افزودگی کی کوئی غیر اعلانیہ سہولت نہیں ،ہماری تمام تنصیبات ایجنسی کے تحفظ اور نگرانی میں ہیں ،اس وقت کوئی افزودگی نہیں ہو رہی ہے کیونکہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں سائٹس کو نقصان پہنچا ہے ۔ حکام یا کسی ایرانی میڈیا کی طرف سے پکیکس ماؤنٹین سائٹ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں