لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 بنگلہ دیشی ہلاک

 لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو  کشتیاں الٹ گئیں، 4 بنگلہ دیشی ہلاک

تریپولی(اے ایف پی)لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا کے ساحلی شہر الخمس کے قریب 95 غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی 2کشتیاں الٹ گئیں۔

حکام کے مطابق ایک کشتی میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 26 تارکین وطن سوار تھے جن میں سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔ دوسری کشتی میں 69 تارکین وطن سوار تھے جن میں  مصری اور سوڈانی تارکین وطن شامل تھے۔ لیبیا کوسٹ گارڈ کے مطابق 91 تارکین وطن کو ریسکیو کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں