میکسیکو :عدم تحفظ اور بدعنوانی کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، 120 افراد زخمی

  میکسیکو :عدم تحفظ اور بدعنوانی کیخلاف  احتجاج، جھڑپیں، 120 افراد زخمی

میکسیکو سٹی (دنیا نیوز)میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی کے خلاف مختلف شہروں میں جین زی گروپ کا احتجاج پھیل گیا، جھڑپوں میں 120 افراد زخمی ہو گئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

میکسیکو سٹی میں جین زی گروپ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد صدارتی محل کے سامنے جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے سکیورٹی رکاوٹیں عبور کرلیں، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل برسادئیے ، مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔ میکسیکو میں جین زی گروپ نے 50 سے زیادہ شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے ، دوسری جانب حکومت نے احتجاج کو بیرونی فنڈنگ سے ہونے والا مخالفین کا سیاسی حربہ قرار دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں