آسٹریلیا :ریس میں شامل کار بے قابو ہوکردیکھنے والوں پرجاگری ،9زخمی

 آسٹریلیا :ریس میں شامل کار بے قابو  ہوکردیکھنے والوں پرجاگری ،9زخمی

سڈنی (اے ایف پی)آسٹریلیا میں کارریس کے مقابلے کے دوران ایک کار بے قابو ہوکر ہجوم پر چڑھ دوڑی جس سے 9افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

سڈنی کے شمال میں تقریباً 300 کلومیٹر دور والچا میں ہونیوالی کارریس میں شامل ایک کاربے قابو ہوکر باڑ کو توڑتی ہوئی دیکھنے والوں کے ہجوم میں جا گری۔نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بتایا کہ ایک 54 سالہ شخص کو شدید چوٹیں آئیں جسے ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ دیکر8کو طبی امداد دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں