ڈونلڈ ٹرمپ کا دباؤ،بھارت نے امریکا سے گیس خریدنے کا معاہدہ کرلیا
نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں آکر امریکا سے گیس خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔بھارتی وزیر برائے پٹرولیم اور قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے اپنے بیان میں کہاہے۔۔۔
کہ بھارت نے سالانہ 22 لاکھ ٹن ایل پی جی کیلئے ایک سالہ معاہدہ کیا ہے جو امریکی گلف کوسٹ سے حاصل کی جائے گی اور یہ بھارت کی سالانہ درآمدات کا تقریباً 10 فیصد فراہم کرے گا۔ یہ بھارتی مارکیٹ کیلئے امریکی ایل پی جی کا پہلا منظم معاہدہ ہے ۔