بی بی سی نے ٹرمپ کے ہتک عزت مقدمہ کرنے پر مقابلے کا اعلان کردیا

 بی بی سی نے ٹرمپ کے ہتک عزت  مقدمہ کرنے پر مقابلے کا اعلان کردیا

لندن (اے ایف پی)بی بی سی کے چیئرمین سمیرشاہ نے ایک ارب ڈالر کا مقدمہ لڑنے کا عزم ظاہر کیا جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے کے خلاف ہتک عزت کیلئے لانے کی دھمکی دی ہے۔۔۔

ان کا کہناتھا کہ ہماری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، ہتک عزت کے مقدمے کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور ہم اس کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انٹرویو کی غلط ایڈیٹنگ پربی بی سی کے معافی مانگنے کے بعد ٹرمپ نے جمعہ کو کہا تھاکہ وہ بی بی سی پر 5 بلین ڈالر تک کا مقدمہ دائر کریں گے ۔تاہم براڈکاسٹر نے ٹرمپ کے قانونی ہتک عزت کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں