بھارتیوں کی ایران میں ویزا فری انٹری22نومبر سے بند
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے بھارتی شہریوں کے لئے ویزا فری انٹری22نومبر سے بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان سفری قواعد میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔۔۔
ایران نے بھارتی شہریوں کے لئے دی جارہی ون وے ویزا فری انٹری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایران کی جانب سے یہ اقدام ایسے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعدکیا گیا جن میں بھارتی شہریوں کوملازمت کے جھوٹے وعدوں یا دوسرے ممالک تک آگے لے جانے (ڈنکی)کے بہانے ایران بلایا گیا اور ایران پہنچنے پر ان میں سے کئی افراد کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔