سعودی عرب :بس حا دثہ،45 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

 سعودی عرب :بس حا دثہ،45 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

حادثہ مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے پیش آیا ، دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی صرف ایک شخص زندہ بچا، زائرین کا تعلق تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تھا

 ریاض (اے ایف پی)بھارت سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے ۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق عمرہ کیلئے سعودی عرب میں موجود زائرین پیر کی صبح ایک بس میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے ،راستے میں ان کی بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ بس میں 46افراد سوار تھے جن میں سے صرف ایک زندہ بچ سکا ،جاں بحق ہونے والے زائرین کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تھا اور ان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور بس ڈیزل سے بھرے ایک ٹینکر سے جا ٹکرائی، حادثے کے وقت کئی مسافر سو رہے تھے ۔ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ بس مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے باعث جاں بحق افراد کی شناخت میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں