امریکی امن انسٹیٹیوٹ کا نام ٹرمپ کے نام پر رکھ دیاگیا
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا کے امن انسٹیٹیوٹ کا نام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں بدل دیا گیا ہے۔۔۔
،اس اقدام کا اعلان امریکی محکمہ خارجہ نے سوشل میڈیا پر کیا اور عمارت کی تصویر شیئر کی جس پر ٹرمپ کا پورا نام نقش ہے ۔ یو ایس آئی پی 1984 میں قائم ہوا تھا جو عالمی تنازعات کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے ۔ واضح رہے کانگو اور روانڈا کے درمیان امن معاہدے کے دستخط کی تقریب آج ہو گی جس میں صدر ٹرمپ بھی شریک ہوں گے ۔