امریکی فوج کی بحرالکاہل میں ایک اورکشتی پر بمباری ، 4 افراد ہلاک

امریکی فوج کی بحرالکاہل میں ایک اورکشتی پر بمباری ، 4 افراد ہلاک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فوج کے مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کشتی پر حملے کا حکم وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دیا تھا، یو ایس سدرن کمانڈ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیو بھی جاری کردی۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس حکام نے کشتی میں منشیات ہونے کی تصدیق کی تھی، یو ایس سدرن کمانڈ کے مطابق بمباری سے کشتی پر سوار 4 افراد مارے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں