ترکیہ :میچز پر سٹے بازی ،29فٹبالرز سمیت 46افرا د کی گرفتاری کا حکم
استنبول (اے ایف پی)استنبول میں پبلک پراسیکیوٹرآفس نے ترکیہ کے میچوں پر غیر قانونی سٹے بازی کی وسیع تحقیقات کے دوران 46 افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے جن میں 29 فٹبالر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
پراسیکیوٹر دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ گرفتار کھلاڑیوں میں سے 27 پر شبہ ہے کہ انہوں نے اپنی ٹیموں کے میچوں پر شرطیں لگائی تھیں۔ان میں سے ایک میتیحان بالتاکی تھے جو ترک چیمپئن گالاتاسرائے کیلئے کھیلتے ہیں، انہیں نو ماہ کے لئے معطل بھی کردیا گیا ۔