انڈونیشیا:سیلاب ، ہلاکتیں، 900 سے متجاوز ،410افراد تاحال لاپتا
سموترا(اے ایف پی)انڈونیشیا کے جزیرے سموترا میں سمندری طوفان کے باعث تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کے نتیجے میں 900 افراد ہلاک ہو چکے۔۔۔
جبکہ 410 افراد تاحال لاپتا ہیں، حکام نے بتایا کہ قحط کے خطرات ہلاکتوں میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔ آچے اور نارتھ سموتراکی وادیوں میں پانی نے سڑکیں بہا دی ہیں، گھر مٹی میں دب گئے اور متاثرہ علاقوں تک امدادی رسائی مشکل ہوگئی ہے ۔ گورنر کے مطابق کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں، امدادی ٹیمیں مٹی میں دبی لاشوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔