امریکی عسکری دباؤ ، وینزویلین فوج میں 5600 نئے اہلکار شامل
کراکس(اے ایف پی)وینزویلا نے امریکی فوجی دباؤ کے تناظر میں 5 ہزار 600 نئے فوجیوں کی حلف برداری کی ہے۔
صدر نکولس مادورو نے بھرتیوں میں تیزی کی اپیل اس وقت کی جب امریکا منشیات مخالف کارروائی کے نام پر بحیرہ کریبیئن میں جنگی بحری جہاز اور دنیا کا سب سے بڑا ایئرکرافٹ کیریئر تعینات کر چکا ہے۔ امریکی حملوں میں 20 سے زائد کشتیوں پر کارروائی کے دوران اب تک کم از کم 87 افراد مارے گئے ہیں۔