اتحادی ممالک معاونت میں اضافہ کریں:یوکرینی صدر کی اپیل

اتحادی ممالک معاونت میں اضافہ کریں:یوکرینی صدر کی اپیل

کیف(نیوز ایجنسیاں)یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے تازہ فضائی اور ڈرون حملوں کے بعد اتحادی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی معاونت میں فوری اضافہ کریں۔

 زیلنسکی کا کہنا تھا روس نے رواں ہفتے میں مجموعی طور پر 1600 سے زیادہ حملہ آور ڈرون، 1200 گائیڈڈ ایریل بم اور 70 کے قریب میزائل داغے۔ ان کے مطابق روسی حملوں کا بنیادی ہدف یوکرین کی اہم شہری اور روزمرہ زندگی کو چلانے والی بنیادی تنصیبات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں