یونانی کسانوں کا احتجاج،جھڑپیں دو بین الاقوامی ہوائی اڈے بند
کریٹ(اے ایف پی)یونانی کسانوں نے یورپی یونین کی سبسڈی کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کریٹ کے دو اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے بند کر دیے ، اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔۔۔
ہیراکلیون اور چانیا ہوائی اڈوں پر کئی پروازیں منسوخ ہو گئیں، کسان 2017 سے 2020 تک سبسڈی میں فراڈ کے خلاف بھی مظاہرے کر رہے ،کسان اپنے نقصان کی تلافی بھی چاہتے ہیں، جس میں 4لاکھ سے زائد بھیڑ بکریاں شیپ پوکس وبا کی وجہ سے تلف کی گئیں ۔