تھائی لینڈ،کمبوڈیا سرحد پر جھڑپیں جاری ، 10ہلاک
بینکاک،فنوم پن (اے ایف پی)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر تازہ جھڑپوں میں 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔۔۔
تھائی فوج کا کہنا ہے کہ پیر سے اب تک اس کے تین فوجی مارے گئے اور 29 زخمی ہوئے ہیں ، کمبوڈیا کی وزارتِ دفاع کے مطابق اس کے سات شہری ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔تھائی لینڈ میں 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔واضح رہے فریقین کے درمیان سرحدی تنازع نوآبادیاتی دور سے چلا آ رہا ہے ۔