چین:ریاستی کمپنی کے سابق جی ایم کو رشوت لینے پر سزائے موت

چین:ریاستی کمپنی کے سابق جی ایم   کو رشوت لینے پر سزائے موت

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے ریاستی ملکیت والی کمپنی ہوارونگ انٹرنیشنل ہولڈنگز کے سابق جنرل منیجر بائی تیانہوی کو کرپشن کے الزام میں سزائے موت دے دی۔۔۔

 بائی پر 2014 سے 2018 کے دوران 15کروڑ60لاکھ ڈالر سے زائد رشوت لینے اور پروجیکٹس میں خصوصی مراعات دینے کا الزام تھا۔ یہ فیصلہ چین کی اعلیٰ عدالت نے اپیل کے بعد برقرار رکھا۔ اس کمپنی کے سابق چیئرمین لائی  شیاومِن کو بھی 2021 میں بھاری رشوت لینے پر سزائے موت دی گئی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں