عالمی عدالت:جنگی جرائم پر سوڈانی ملیشیا رہنما علی کشیب کو 20 سال قید

عالمی عدالت:جنگی جرائم پر سوڈانی  ملیشیا رہنما علی کشیب کو 20 سال قید

دی ہیگ(اے ایف پی)بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی )نے سوڈانی ملیشیا رہنما علی محمد علی عبدالرحمن المعروف علی کشیب کو سوڈان میں جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنا دی ۔۔۔

 عدالت نے انہیں 2003-2004 میں دارفور میں قتل، زیادتی اور تشدد سمیت 27 جرائم کا مرتکب قرار دیا۔ 76 سالہ کشیب جنجاویڈ ملیشیا کا اہم رکن تھا اور انسانی جانوں کے بڑے نقصان  میں سرگرم رہا۔ پراسیکیوٹر نے عمر قید کی سفارش کی تھی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں