فلوریڈا:اخوان المسلمون ، اسلامی تعلقات کونسل دہشتگرد تنظیمیں قرار

فلوریڈا:اخوان المسلمون ، اسلامی  تعلقات کونسل دہشتگرد تنظیمیں قرار

فلوریڈا (اے پی پی)امریکی ریاست فلوریڈا نے اخوان المسلمون اور امریکی اسلامی تعلقات کونسل کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دیدیا۔۔

 فلوریڈا کے حکام نے تمام ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دونوں تنظیموں کی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکنے کیلئے تمام قانونی اقدامات کریں ۔یاد رہے ٹرمپ نے چند روز قبل ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے ، جس کے تحت اخوان المسلمون کی کچھ شاخوں کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیمیں قرار دینے کے اقدامات شروع کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں