بنگلہ دیش: 12 فروری2026 کو عام انتخابات ، ریفرنڈم کا اعلان
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 12 فروری 2026کوہوں گے ، اسی روز جمہوری اصلاحات سے متعلق اہم ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔۔۔
واضح رہے اگست 2024 کی طلبا تحریک کے بعد ملک سیاسی انتشار کا شکار ہے جبکہ عوامی لیگ کے الیکشن لڑنے پر پابندی ہے ۔بی این پی کی فتح کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں، تاہم خالدہ ضیا آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور ان کے بیٹے طارق رحمن بدستور جلاوطن ہیں۔