تھائی لینڈ : وزیراعظم نے کمبوڈیا کیساتھ جنگ کے دوران اسمبلی تحلیل کردی

تھائی لینڈ : وزیراعظم نے کمبوڈیا کیساتھ  جنگ کے دوران اسمبلی تحلیل کردی

بنکاک (اے ایف پی)تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے کمبوڈیا کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تازہ سرحدی جھڑپوں کے دوران پارلیمنٹ تحلیل کردی۔۔۔

انہوں نے شاہی فرمان پڑھتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 3 ماہ قبل جب سے اقتدار سنبھالا تو اس وقت سے ہی ان کی اقلیتی حکومت کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں سمیت مختلف مسائل کا سامنا کر رہی ہے ۔تھائی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کا حل سیاسی طاقت کو عوام کے سپرد کرنے میں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں