انگلینڈ :سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے پرلوگوں کا غائب ہونامعمول
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ میں پناہ کی درخواست دینے والے لوگ الاٹ کئے گئے ہوٹلوں کے کمروں سے غائب ہونے لگے ،لندن کے ہوٹل کے ایک ملازم کے مطابق پناہ کے طلب گاروں کا غائب ہونا روزانہ کا معمول ہے اور ہوٹل انتظامیہ محض ہوم آفس کو اطلاع دے کر بری الذمہ ہوجاتی ہے۔۔۔
ایک رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024 سے ستمبر 2025 کے درمیان ایک لاکھ 10ہزار افراد نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی یہ تعداد 2002 میں ریکارڈ کی گئی ایک لاکھ 3ہزار سے بھی زیادہ ہے ،دوسری طرف ستمبر 2025میں صرف 36ہزار 272درخواست دینے والے افراد ہوٹلوں میں موجود تھے ۔ہوٹل ملازم نے خبررساں ادارے کو بتایاکہ غائب ہونیوالوں کی اکثریت وہ لوگ ہیں جن کی درخواستیں مسترد ہوجاتی ہیں اوروہ غیرقانونی طور پرانگلینڈ میں مقیم رہتے ہیں ۔