بینن :صدرکاساتھ چھوڑ کر اپوزیشن میں شامل ہونیوالے سابق وزیردفاع گرفتار
کوٹونو(اے ایف پی)مغربی افریقہ کے ملک بینن کے سابق وزیر دفاع اور حزب اختلاف کی سرکردہ شخصیت کینڈائیڈ ایزنائی کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا۔۔۔
حکام نے واضح نہیں کیاکہ آیا اس کی حراست کا تعلق اتوار کو فوج کی ناکام بغاوت کی کوشش سے ہے یانہیں ۔ ایزنائی کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیاہے کہ ان کے ایک قریبی ساتھی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس گرفتاری کے مقصد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔صدر پیٹریس ٹیلون کے واضح نقاد ایزنائی نے 2016 میں ان سے علیحدگی اختیار کرکے اپوزیشن میں شمولیت اختیار کی تھی ۔