ایلون مسک کا دورہ دبئی ٹیکنالوجی شراکت داری پر اتفاق

 ایلون مسک کا دورہ دبئی  ٹیکنالوجی شراکت داری پر اتفاق

دبئی(دنیا مانیٹرنگ)امریکی بزنس مین ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے دبئی کا دورہ کیا، ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ان کا استقبال کیا۔

ملاقات میں متحدہ عرب امارات میں ٹیکنالوجی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیجیٹل معیشت اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ملاقات میں دبئی کو عالمی سطح پر ٹیکنالوجی اور جدت کا مرکز بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں