جاپان کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے ہرصورت روکا جائے : شمالی کوریا
سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا نے جاپان کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے امکانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ہر صورت روکا جانا چاہیے
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹوکیو کے ایک اعلیٰ اہلکار نے ملک کیلئے ایٹمی ہتھیار رکھنے کی تجویز پیش کی۔ شمالی کوریا نے اس اقدام کو طویل المدتی جوہری خواہش قرار دیا اور خبردار کیا کہ ایسا ہونے پر ایشیا میں مہلک جوہری تباہی اور انسانی المیہ پیدا ہو سکتا ہے۔ بیان میں جاپان کے اقدامات کی مذمت کی گئی۔