شمالی کوریا :طویل فاصلے تک مار کرنیوالے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا :طویل فاصلے  تک مار کرنیوالے اسٹریٹجک  کروز میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ (اے ایف پی)شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔کم جونگ ان نے لانچنگ ڈرل کی نگرانی کی۔۔۔

 شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ میزائل تجربے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لامحدود اور مسلسل نیوکلیئر قوت کی ترقی پر زور دیا۔ دوسری جانب جنوبی کوریا نے اسٹریٹجک کروز میزائل کے تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ میزائل تجربات امریکا، جنوبی کوریا کو چیلنج کرنے اور ممکنہ طور پر روس کو ہتھیار برآمد کرنے کیلئے کیے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں