جرمن فوجیوں پر زیادتی کے الزامات ،19برطرف
برلن (اے ایف پی)جرمن وزارت دفاع نے زوئبروکن شہر میں ایک ایلیٹ پیراٹروپر رجمنٹ میں زیادتی اوردائیں بازو کی انتہا پسندی کے الزامات کی مذمت کی ہے۔۔۔
تحقیقات کے دوران 55 فوجیوں پر الزامات لگائے گئے ، 19 کے خلاف برطرفی کے اقدامات کیے گئے ، جن میں سے تین پہلے ہی فوج چھوڑ چکے ۔ دفاعی وزارت نے کہا کہ کسی بھی ملازم یا افسر کے خلاف جو غفلت برتے گا یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوا، کارروائی ہوگی۔