انڈونیشیا:نرسنگ ہوم میں آتشزدگی، 16 بزرگ ہلاک

انڈونیشیا:نرسنگ ہوم میں آتشزدگی، 16 بزرگ ہلاک

مناڈو (اے ایف پی)انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں نرسنگ ہوم میں آتشزدگی کے نتیجے میں 16 بزرگ ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔۔۔

 آتشزدگی کا واقعہ مناڈو شہر  میں پیش آیا، فائر اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ کا بتانا ہے کہ انہیں اتوار کی رات ساڑھے 8 بجے کے بعد وردھا دامائی ریٹائرمنٹ ہوم میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔آتشزدگی کے وقت متعدد بزرگ اپنے کمروں میں آرام کر رہے تھے ۔انڈونیشیا میں مہلک آگ لگنے کے واقعات عام ہیں، ڈیڑھ ماہ قبل جکارتہ میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں